Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عادل راجہ پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں تھا، خرم حمید روکھڑی

جو نوجوان اس کے سحر میں مبتلا ہے، آپ ان کو آوارہ پائیں گے، خرم روکھڑی
اپ ڈیٹ 14 جون 2023 11:19pm
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما خرم حمید خان روکھڑی - اسکرین  گریب/ آج نیوز یوٹیوب
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما خرم حمید خان روکھڑی - اسکرین گریب/ آج نیوز یوٹیوب

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما خرم حمید خان روکھڑی نے دعوٰی کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر عادل راجہ کو براہ راست پاکستان میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین ہینڈل کررہا تھا یہ دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں یوٹیوبرعادل راجہ پر تنقید کرتے ہوئے خرم حمید خان روکھڑی نے کہا کہ اس سارے منظرنامے میں وہ ایک اہم کردار تھا، عادل راجہ نے کیا کچھ نہیں کرتا رہا اس نے ایسا کونسا منفی ایجنڈہ جس پراس نے اکسایا نہیں، جس سے پاکستان کی ہر چیز کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ اب اصل سوال ہے کہ وہ پاکستان میں کس کے ساتھ رابطے میں تھا کیا وہ یہ خود کررہا تھا، کیا ہو بھارت کے ایما پر کر رہا تھا، میں آج آپ کے پروگرام میں کنفرم کہہ رہا ہوں اس بندے کو براہ راست عمران خان ہینڈل کررہا تھا یہ دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ہوتا ہے 10 مئی کے دن پہلی کانفرنس میں آکر کرتا ہوں باقی کیوں نہیں کرتے،اس ملک کے نوجوانوں کو جس طرح سے گمراہ کیا جارہا ہے ان کے مستقبل کا کیا ہوگا، خان تو چلا جائے گا۔ اس نے تو بڑی آسانی سے کہہ دیا کہ میرے بیٹے یہاں نہیں آسکتے ان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو نوجوان اس کے سحر میں مبتلا ہے، آپ ان کو آوارہ پائیں گے اور ان کی آئندہ نسل کا کیا ہوگا۔

اس دوران سنیئر صحافی مظہرعباس نے کہا کہ ہم 9 مئی کے واقعات کے بعد سیاسی اسکورنگ تو کرتے ہیں، قراردادیں، مذمتیں کرتے ہیں لیکن ملزمان میں سے کسی ایک کا بھی ٹرائل ہوا ہے؟ اور اگر نہیں ہوا ہے تو اس کا کون ذمہ دار ہے، آپ پی ٹی آئی کے چئیرمین پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کریں، ٹرائل کے ثابت کریں اگر وہ مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ 9 مئی کے بعد سے وزیر داخلہ کی تمام پریس کانفرنسز جمع کرلیں لیکن وہ یہ نہیں بتارہے کہ کیس کب بنے گا، ایک مہینے سے وہ کہے جارہے ہیں، وزیر داخلہ کا نام اس لئے لے رہا ہوں باقی افراد کا اس وجہ سے نہیں لے رہا کیونکہ وہ اس سب کو براہ راست صورتحال سے جوڑ رہے ہیں، یہ سب کچھ ان کی وزارت کے اندرآتی ہیں۔

مظہرعباس نے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ وزیر آباد واقعے کا مقدمہ چلا ہے، ارشد شریف قتل کیس میں کوئی پیش رفت ہوئی، اس ملک کا شہری صحافی عمران ریاض خان مہینوں سے غائب ہے کسی نے کوئی خبر بتائی کہ وہ کہاں ہے؟

پاکستاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال کیانی نے کہا کہ اس کوئی شک نہیں عادل راجہ ایک ایسا شخص ہے جس نے بہت زہر اگلا ہے، یہ تو باقاعدہ ایک ایجنڈے کے تحت ریاستی اداروں سے نفرت کا اظہارکیا کرتا تھا۔ عوام بھی چاہتی ہے جنہوں نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

faisla aap ka