Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فوجی عدالتوں میں مقدمات عالمی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے، وزیر قانون

فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق ہوگا، اعظم نذیر تارڑ
شائع 14 جون 2023 08:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقومی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے، ملزمان کو شفاف ٹرائل اور فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق ہوگا۔

فوجی عدالتوں میں مقدمات پر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقومی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے، فوجی عدالت میں ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالت میں ملزم کو مرضی کا وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں شواہد، ثبوت فراہم کرنے کا حق ہو گا، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ابھی تک کسی خاتون کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایا گیا۔

pti

pakistan army

اسلام آباد

federal government

imran khan

Azam Nazeer Tarar

Federal law Minister

pti workers protest

army court