Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِاعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی
اپ ڈیٹ 14 جون 2023 10:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی ایم ایل این
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی ایم ایل این

وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم آذربائیجان پہنچے ہیں، جہاں شہباز شریف کا استقبال آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم نے کیا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

آذربائیجان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی جبکہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوگی۔

وزیراعظم کل آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر جائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کی یادگار شہداء کا دورہ بھی کریں گے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک عالمی اور علاقائی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔

اعلیٰ قیادتی سطح پر وفود کے متواتر تبادلے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہیں۔

اسلام آباد

Azerbaijan

PM Shehbaz Sharif

Ilham Aliyev