Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اعجاز چوہدری کو ایک مقدمے میں ڈسچارج، 3 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پولیس کی 3 مقدمات میں اعجاز چوہدری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش ناکام
شائع 14 جون 2023 07:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

9 مئی کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ آفس اور کلمہ چوک میں کنٹینر کو جلانے کے معاملے پر پولیس کی 3 مقدمات میں اعجاز چوہدری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک مقدمے میں ڈسچارج جبکہ دیگر 3 مقدمات میں اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو کلمہ چوک کینٹنر نذر آتش کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

پولیس نے دیگر3 مقدمات میں جیل سے طلبی لگوا کر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے اعجاز چوہدری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 مقدمات میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

تھانہ مڈل ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 367/23 میں اعجاز چوہدری کو ڈسچارج کر دیا۔

pti

ATC

lahore

ejaz chaudhary

Aijaz Chaudhary