Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موڈیز نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہرکردیا

دیوالیہ ہونے کی اصل وجہ آئی ایم ایف پیکیج نہ ملنا بھی ہے، رپورٹ
شائع 14 جون 2023 07:32pm

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہرکردیا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے دوبارہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور رپورٹ میں دیوالیہ ہونے کی اصل وجہ آئی ایم ایف پیکیج نہ ملنا، روپے کی قدر اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی قرار دی گئی ہے۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ 6.7 ارب ڈالر کے پروگرام پر بات چیت کا آغاز نہیں کر سکا ہے، پاکستان 30 جون کو ختم ہونے والا موجودہ پروگرام بھی نہیں چلا پائے گا۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکیج کے بغیر اور زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

moodys

dealt

Fear of Pakistan's default