Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسی مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے
شائع 14 جون 2023 06:36pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج مقدمے میں 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محمد امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بشری بی بی اپنے کیس کا دفاع کرنے لئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں، خدشہ ہے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے پولیس گرفتار کرلے گی۔

یاد رہے کہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کی ایک گھڑی کی فروخت کی جعلی رسید بنانے کا مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے اسی مقدمے میں عمران خان کی بھی 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کررکھی ہے۔

pti

imran khan

Lahore High Court

bushra bibi