Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ثانیہ کامران پیپلزپارٹی میں شامل

اچھے برے وقت سیاسی جماعتوں پر آتے رہتے ہیں، ثانیہ کامران
شائع 14 جون 2023 05:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے ثانیہ کامران نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسطی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے ثانیہ کامران کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور بولے کہ نظریاتی لوگوں کو پارٹی میں شامل کرکے اپنی کھوئی ہوئی حیثیت بحال کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی صرف ان سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کر رہی ہے جن کا پیپلزپارٹی کے نظریات سے تعلق ہے۔

ثانیہ کامران نے کہا کہ ریڈ لائن پاکستان ہے کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہوسکتی، اچھے برے وقت سیاسی جماعتوں پر آتے رہتے ہیں، اگر غلطی ہوجائے تو معافی مانگ لینے سے کوئی سیاست سے مائنس نہیں ہوتا۔

حسن مرتضی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی خواتین کی عزت کرنا جانتی ہیں، ثانیہ کامران کی عزت اور مقام کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

pti

lahore

PPP

Sania Kamran

former mpa

hassan murtaza