Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نو مئی کے واقعات میں ملوث نامعلوم افراد کون تھے ؟

5 شہروں سے 3 ہزار 280 نامعلوم افراد کی شناخت کرلی گئی

نو مئی کے واقعات میں ملوث 5 شہروں سے 3 ہزار 280 نامعلوم افراد کی شناخت کرلی گئی۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث نامعلوم افراد کون تھے؟ اس حوالے سے پنجاب پولیس نے لاہور سمیت 5 شہروں سے 3 ہزار 280 نامعلوم افراد کی شناخت کرلی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کو بی کیٹگری میں رکھ کر شناخت کیا گیا ہے، اور ان ملزمان کوانسداد دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ 1767 ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کیا جا چکا ہے، باقی رہ جانے والے 1513 افراد کی گرفتاری کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

9 مئی کو جناح ہاﺅس سمیت دیگر مقامات پر جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے ملزمان کے خلاف سیف سٹی اتھارٹی نے املاک کو نقصان پہنچانے کا ایک اور مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

مقدمہ سیف سٹی کے افسر جہانزیب کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق مشتعل ہجوم نے گرجا چوک میں سیف سٹی کے کیمرہ باکس، اسپیکرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا، اور سیف سٹی کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان توڑ دیا گیا۔

9 مئی کے 18 ملزمان کی ضمانت منسوخ

چارسدہ کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج سید افتخار خان نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 افراد کی ضمانت منسوخ کردی اور ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

ضمانت منسوخ ہونے والے ملزمان میں پی ٹی آئی تحصیل چارسدہ کے صدر حاجی ظفر خان بھی شامل ہیں، جب کہ توڑ پھوڑ میں ملوث افراد میں ظفر خان، اعزاز ظفر، سنگین خان، شاہد اللہ، صدیق خان، عامر جان، طارق جان، حسن، پیر افضل، نوید، عامر جان، توصیف، عالم خان، ایم ابراھیم، عمران اللہ اور امجد علی بھی ملزمان میں شامل ہیں جنہیں عدالت نے جیل بھیج دیا۔

PTI protest

PTI Leaders arrested

pti women arrest