Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرکے مسلمان بوائے فرینڈ سے شادی کر لی

گہنا وشستھ کے خلاف غیر اخلاقی فلموں سے متعلق مقدمہ بھی درج ہے.
شائع 14 جون 2023 04:03pm

نیم فحش فلموں کی بھارتی اداکارہ گہنا وشستھ اپنے مسلمان بوائے فرینڈ فیضان انصاری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گہنا وشستھ کے خلاف غیر اخلاقی فلموں سے متعلق مقدمہ بھی درج ہے، جس پر وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

اس دوران ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس میں وہ سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس اپنے دولہا فیضان انصاری کے پہلو میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

تصویر میں دولہا دلہن کو نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گہنا اور فیضان کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔

تاحال دونوں کی طرف سے اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تاہم وائرل تصویر کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین دونوں کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ گہنا اور فیضان کی شادی اسلامی طریقے سے ہوئی ہے اور یہ بھی خبر آ رہی ہے کہ گہنا نے اسلام بھی قبول کر لیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ گہنا وشسٹھ بھی بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے غیر اخلاقی فلموں سے متعلق اسکینڈل میں ملوث پائی گئی ہیں اور ان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔

گہنا نے راج کندرا کی غیر اخلاقی فلموں کی ایپلی کیشن کے لیے بنائی گئی تین فلموں میں کام کیا تھا۔

فیضان کو حال ہی میں ایمازون منی ٹی وی کے سئیلٹی شو ”بیت بازی“ میں دیکھا گیا تھا۔

جبکہ گہنا مختلف غیر اخلاقی سیریز میں اداکاری کرچکی ہیں جن میں ”گندی بات“ اور ”بہنیں“ کافی مقبول ہوئی ہیں۔

Web Series

Gehna Vashisth

Gandi Baat

Behnein

Ullu