Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں97 پیسے کی کمی
شائع 14 جون 2023 12:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کی بڑی کمی کے بعد ڈالر 293 روپے پر آگیا ہے، اس کمی سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں صرف 6 روپے کا فرق رہ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں 97 پیسے سستا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 287 روپے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ایک ہی دن میں امریکی ڈالر 7 روپے سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قدر 305 روپے سے گھٹ کر 298 روپے ہوگئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے ہوکر 287 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices