Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردہ ہیلی کاپٹر لے کر اپنے ہی جنازے میں پہنچ گیا

'میں انہیں زندگی کا سبق دینا چاہتا تھا۔'
شائع 14 جون 2023 11:49am

ایک شخص اپنے ہی جنازے پر ڈرامائی انداز میں ہیلی کاپٹر سے انٹریہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

ڈیوڈ بارٹن نامی شخص نے بیلجیئم میں ایک مذاق کیا، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ مرنے کے بعد اس کے چاہنے والے کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔

پینتالیس سالہ ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ اس کا اپنے خاندان سے رابطہ ختم ہو گیا تھا۔

ڈیوڈ نے اپنی بیوی اور بچوں کی مدد سے یہ منصوبہ انجام دیا، اور اس کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کیلئے فرضی خراج تحسین بھی پوسٹ کیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس جعلی جنازے سے پہلے اس نے لکھا: ’والد صاحب آپ سکون سے آرام کریں۔ میں آپ کے بارے میں سوچنا کبھی نہیں چھوڑوں گی۔‘

’ اس نے مزید لکھا کہ زندگی اتنی غیر منصفانہ کیوں ہے؟ آپ ہی کیوں؟ آپ دادا بننے جا رہے تھے، اور آپ کے سامنے اب بھی آپ کی پوری زندگی باقی تھی۔   ڈیوڈ بارٹن آن لائن ”ریگنر لے فاؤ“ کے نام سے مشہور ہیں اور ٹک ٹاک پر ان کے 16200 فالوورز ہیں۔

ڈیوڈ ایک ہیلی کاپٹر میں فلم کریو کے ساتھ اپنے جنازے میں پہنچے۔

@el.tiktokeur2

Tu nous as eu on t aime mon ami on est content que tu es parmis nous ❤️❤️#pourtoii #fyp #fypシ @Ragnar_le_fou

♬ son original - Thomas faut

انہوں نے کہا، ’میں اپنے خاندان میں جو کچھ دیکھتا ہوں اکثر مجھے تکلیف دیتا ہے۔ مجھے کبھی کسی چیز کی دعوت نہیں ملتی۔‘

انہوں نے کہا مجھ سے کوئی نہیں ملتا، ہم سب الگ ہو گئے ہیں۔ ’اسی لیے میں انہیں زندگی کا سبق دینا چاہتا تھا، اور انھیں دکھانا چاہتا تھا کہ آپ کو اس وقت تک انتظار نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ کوئی ان سے ملنے کے لیے مر نہ جائے۔‘

ایک اور ٹک ٹاکر جو اس فرضی جنازے میں موجود تھے، انہوں نے بارٹن کے باہر نکلنے سے پہلے ہیلی کاپٹر کے کھیت میں اترنے کی ویڈیو شیئر کی۔

بارٹن کو دیکھتے ہیں رشتہ داروں نے اسے گلے لگا لیا۔

اس مذاق کو بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے اسے ایک ’ظالمانہ مذاق‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ’افسوسناک‘ ہے۔

لیکن مسٹر بارٹن کا کہنا ہے کہ ’اس سے ثابت ہوتا ہے کون واقعی میری پرواہ کرتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میرے خاندان کے صرف آدھے افراد جنازے میں آئے تھے‘ لیکن اس کے بعد سے دیگر رشتہ دار ان کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، ’جو لوگ نہیں آئے انہوں نے مجھ سے ملنے کے لیے رابطہ کیا۔ تو ایک طرح سے میں جیت گیا۔‘

ان کے دوست تھامس فوٹ نے دونوں کے گلے ملنے کی فوٹیج پوسٹ کی۔

@el.tiktokeur2

Tu nous a eu je te le jure j etais en pleure moi et apres j ai eu le choc poto on t aime beaucoup ❤️@Ragnar_le_fou @Leclercq Philippe #fyp #pourtoii #fypシ

♬ son original - Thomas faut

مسٹر فوٹ نے کہا، ’میں قسم کھاتا ہوں میں رو رہا تھا اور پھر مجھے صدمہ پہنچا دوست، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘

TikToker

Fake Death