Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اماراتی خلاباز نے خلا سے طوفان بپر جوئے کی حیرت انگیز ویڈیو جاری کردی

سلطان النیادی نے لوگوں سے طوفان کے دوران محفوظ رہنے کی اپیل کی۔
شائع 14 جون 2023 11:24am
اسکرین گریب: ٹوئٹر/دی نیشنلسٹ
اسکرین گریب: ٹوئٹر/دی نیشنلسٹ

پاکستان اور بھارت واحد ملک نہیں جو اس وقت سمندری طوفان بپرجوئے پر بات کر رہے ہیں۔ اس انتہائی شدید طوفان کی خبر خلا تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مقیم ایک اماراتی خلا باز سلطان النیادی نے بپرجوئے کی خلا سے بنائی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

سلطان النیادی نے لوگوں سے طوفان کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم فی الحال جزیرہ نما عرب بالخصوص متحدہ عرب امارات پر پرواز کر رہے ہیں۔ ہم فی الحال طوفان یا طوفان کی آنکھ (مرکز) کی تصاویر لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا، ’ہم کیمرے کو نیچے کی سمت برقرار رکھیں گے۔ ہائی زوم کا استعمال کرتے ہوئے، میں اپنے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے باقاعدہ تصاویر کھینچوں گا۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس ایس موسم کی نگرانی میں زمین پر ماہرین کی مدد کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا، ’کیا آپ یہ گرجتا چمکتا طوفان دیکھ رہے ہیں، لیکن اب میں طوفان کا مرکز دیکھ سکتا ہوں۔‘

آخر میں انہوں نے کہا کہ لیکن یہ وہ تصویریں ہیں جو آپ بحیرہ عرب کی دیکھ رہے ہیں۔ یہ آج کی ہماری کوریج ہے۔ ہم ان تصاویر کو آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔

سمندری طوفان بپرجوئے اس وقت کراچی سے 350 کلومیٹر جنوب میں اور ٹھٹھہ سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

طوفان کے اردگرد ہواؤں کی رفتار 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ کچھ جھونکے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتے ہیں۔

طوفان کے باعث سمندر میں 30 فٹ سے زیادہ اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

توقع ہے کہ جمعرات تک یہ طوفان کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

International Space Station

Biporjoy

ISS

Sultan Al Neyadi