Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

ماسٹر پلان مکمل ہونے کے بعد اتھارٹی سے مںظوری لیں، لاہور ہائیکورٹ
شائع 14 جون 2023 11:18am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی وکرٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کے لئے شہری میاں عبد الرحمانکی درخواست پر کی جس میں عدالت نے ماسٹر پلان کی مںظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

ایل ڈی اے اربن یونٹ کے کنسلٹنٹ کی رپورٹ کورٹ میں پیش کی گئی جب کہ عدالرت نے ایل ڈی اےکنسلٹنٹ کو ماسٹر پلان کے رہ جانے والے 3 مراحل پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران بیرسٹر اسامہ کا کہنا تھا کہ 2020 میں 4 مراحل پر غور کے بعد ماسٹر پلان منظور کیا گیا، عملدرآمد پلان کے بغیر پلان منظور نہیں کیا جاسکتا، اس کی منظوری کے لئے 9 مراحل پر غور و فکر ضروری ہے۔

اس دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ ماسٹر پلان کی 5 مراحل کے بعد مںظوری دی جاسکتی ہے، اس پر عملدرآمد چھٹے مرحلے سے شروع ہوتا ہے، پلان کی مںظوری سے قبل تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان پر کام جاری رکھیں اور عوامی مشاورت کے بعد ماسٹر پلان کو فائنل کریں، ماسٹر پلان مکمل ہونے کے بعد اتھارٹی سے مںظوری لیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ستمبر میں ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست کی اگلی سماعت کی تاریخ مقرر ہوگی۔

Lahore High Court

lahore master plan 2050