Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا

عادل راجا کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر گرفتار کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 14 جون 2023 03:57pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عادل راجا کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان بازی پر عادل راجہ کے خلاف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو بغاوت کی گئی جو ناکام ہوگئی، خواجہ آصف کا انکشاف

پولیس کی جانب سے ان کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے یوٹیوب اور ٹویٹر پر برطانوی قوانین کی خلاف وزری کی ہے ، فوری طور پر پیش ہو کر اپنا موقف واضح کریں۔

عادل راجہ کی لندن میں گرفتاری کے بعد سوات کے سیدو شریف تھانے میں دہشت گردی اور غداری کا مقدمہ درج کردیا گیا جس میں عادل فاروق راجہ، اینکر پرسن وجاہت سعید خان، صحافی شاہین صبہائی اور سید حیدر رضا کو نامزد کردیا گیا۔

مقدمہ رحیم آباد کے رہائشی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ملزمان پر سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف بیان بازی کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عادل راجہ کا فیس بُک، یوٹیوب چینل بند

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد کے علاقے جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر بیرون ملک مقیم چار افراد کے خلاف غداری اور بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جس میں صحافی شاہین صہبائی ، وجاہت ایس خان ، سید حیدر رضا مہدی اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان نے عادل راجہ پر لندن میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان 4 افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ مقدمے میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Adil Raja Arrested