Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی کی تعریف کیوں کی، ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر مار ڈالا

ہلاک شخص کی شناخت 50 سالہ راجیش دھر دوبے کے نام سے ہوئی، پولیس
شائع 14 جون 2023 10:20am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارت میں نریندر مودی کی تعریف کرنے پر ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرزا پور میں پولیس نے ایک 50 سالہ شخص کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم امجد خان کے خلاف قتل اور نقص امن کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ہلاک شخص کی شناخت راجیش دھر دوبے کے نام سے ہوئی۔

راجیش کے بھائی راکیش دھر دوبے نے الزام لگایا کہ امجد کی ٹیکسی میں سفر کے دوران راجیش ملکی سیاسی منظر نامے پر بات کر رہے تھے تو ڈرائیور نے نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گالیاں دینا شروع کر دی۔

راکیش کا کہنا تھا کہ جب ٹیکسی میں موجود دیگر مسافروں نے امجد پر اعتراض کیا تو ڈرائیور نے راجیش کو گاڑی سے دھکا دے کر ٹیکسی سے نیچے کچل دیا۔

ایس پی مرزا پور پولیس کے مطابق راکیش دھر دوبے کی شکایت پر امجد کے خلاف دفعہ 302 اور کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ واقعے کے چھ گھنٹے بعد امجد کو گرفتار کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران امجد نے دعویٰ کیا کہ ٹیکسی میں موجود تمام افراد اپنے گھر کی دہلیز پر اترنا چاہتے تھے، ڈرائیور ٹیکسی بُک کرانے والے شخص کے پاس پہنچنے کے لئے مسافروں کو ایک ہی مقام پر اتارنا چاہتا تھا۔

Narendra Modi

Indian police

Taxi Driver