Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روس یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، ’پیوٹن جنگ جیت گئے تو المیہ ہوگا‘

امریکا نے روس سے خوراک کی فراہمی کے خطرات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
شائع 14 جون 2023 09:42am
مارچ 2011: اس وقت کے روسی وزیر اعظم ولادیمیر پیوٹن نائب صدر جو بائیڈن سے ماسکو میں ملاقات کر رہے ہیں۔ (تصویر بزریعہ روئٹرز)
مارچ 2011: اس وقت کے روسی وزیر اعظم ولادیمیر پیوٹن نائب صدر جو بائیڈن سے ماسکو میں ملاقات کر رہے ہیں۔ (تصویر بزریعہ روئٹرز)

روس، یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوگیا ہے، روسی صدر پیوٹن کہتے ہیں مذاکرات کے لیے یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنا ہوگی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ مغرب یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، ہم نے کب کیا کرنا ہے پوری منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے سے دستبرداری پر غور کر رہا ہے، معاہدے کے مطابق روس کو عالمی منڈیوں میں اجناس کی رسائی نہیں دی جا رہی۔

دوسری جانب امریکا نے روس سے خوراک کی فراہمی کے خطرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ روس دنیا کو خوراک کی فراہمی روکنے سے متعلق دھمکیاں دینا بند کرے، اناج اور خوراک کی برآمدات کے لیے راہداریاں پائیدار بنیادوں پر ہونی چاہئیں۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جنیزاسٹولٹن برگ نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی اور یوکرین کی جنگی کامیابیوں اور ناکامیوں سے آگاہ کیا۔

جنرل جنیزاسٹولٹن نے کہا کہ پیوٹن جنگ جیت گئے تو المیہ ہوگا، ہم کمزور ہو جائیں گے۔

صدر بائیڈن نے کہا نیٹو کے مشرقی حصے کو مضبوط کردیا ہے، ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، پیوٹن کی غلطی سے فن لینڈ نیٹو کا رکن بن گیا، سویڈن بھی تیار ہے۔

Vladimir Putin

Joe Biden

NATO

Russia Ukraine War