Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائجیریا میں کشتی کو حادثہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

حادثے کا شکار افراد باراتی تھے۔
شائع 14 جون 2023 09:31am
حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ (تصویر بزریعہ انڈیا ٹوڈے)
حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ (تصویر بزریعہ انڈیا ٹوڈے)

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک، جبکہ 100 افراد کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی نائیجیریا میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا اور باراتیوں سے بھری کشتی ریاست کوارا میں دریائے نائجر میں الٹ گئی۔

پولیس نے 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

حادثہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جس کا علم گھنٹوں بعد ہوا، اسی وجہ سے متاثرین کو بروقت نہیں بچایا جاسکا۔

مقامی رہائشی کا کہنا تھا کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور یہ ہمسایہ ریاست نائیجر کے ایگبوتی گاؤں میں رات بھر جاری شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔

Niger

Nigeria

Boat Sink