Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی

گوشت برآمد کر کے پاکستانی ایکسپورٹرز 15 ارب ڈالر کما سکتے ہیں، پاکستانی سفیر
شائع 13 جون 2023 09:14pm

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس سے ایکسپورٹرز 15 ارب ڈالر کما سکتے ہیں۔

چین میں تعینات پاکستانی سفیرمعین الحق نے بڑی خبر سنا دی ہے، اور بتایا ہے کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سفیر معین الحق نے بتایا کہ گوشت برآمد کر کے پاکستانی ایکسپورٹرز 15 ارب ڈالر کما سکتے ہیں، یہ پاک چین تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔

china

meat

Pakistani exporters