Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم دی آرچیز کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

نیٹ فلکس کی فلم دی آرچیز کی پوری ٹیم برازیل روانہ
شائع 13 جون 2023 08:45pm

زویا اختر کی فلم آرچیز کی پوری کاسٹ کو برازیل میں نیٹ فلکس کے توڈم فیسٹیول 2023 کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ٹیم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور اگستیہ نندا بھی شامل ہیں جن کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں ہیں۔

فلم کی پوری کاسٹ نے ممبئی ائیرپورٹ پر پاپرازیوں کے لیے تصویریں بھی بنوائیں اس موقع پر سب نے ایک جیسی جیکٹس زیب تن کی ہوئی تھیں جس پر نیٹ فلکس اور آرچیز لکھا تھا ۔

فلم میں سہانا خان بطور ویرونیکا لاج، اگستیہ بطور آرچی اینڈریوز، خوشی بطور بیٹی کوپر اور ویدانگ رینا بطور جگ ہیڈ جونز نظر آئینگے۔

ان چاروں کو نو عمروں کے طور پر دکھایا گیا ہے لیکن امریکی ڈرامے کے برعکس اس میں تھوڑی دیسی جھلک بھی نظر آئیگی۔

فلم کے ٹیزر سے ایسا لگتا ہے کہ کہانی سات دوستوں کے گرد گھومے گی بعدازاں اس فلم کی کاسٹ میں ڈاٹ، مہر آہوجا، ویدانگ رینا اور یووراج مینڈا بھی شامل ہیں۔

دی آرچیز کی کہانی ہائی اسکول کے نوعمر نوجوانوں کے گرد گھومے گی۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 24 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

فلم کا ٹیزر 2022 میں سامنے آیا تھا جس میں تمام اداکاروں کا تعارف کرایا گیا تھا۔

Netflix

Suhana Khan

The Archies