Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں مالی سال 11 ماہ میں ترسیلات زر 12.8 فیصد کمی ریکارڈ

مئی 23 میں ترسیلات زر میں 10.4 فیصد کمی ہوئی
شائع 13 جون 2023 07:31pm

رواں مالی سال گیارہ ماہ میں ترسیلات زر 12 اعشاریہ 8 فیصد کمی سے 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 22 کے مقابلے میں مئی 23 میں ترسیلات زر میں 10.4 فیصد کمی ہوئی اور مئی 2023 میں کارکنوں کی ترسیلات زر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں، جو مئی 2022 میں 2 ارب 35 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ میں ترسیلات زر 12.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال 11 ماہ میں ترسیلات زر 24 ارب 80 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 28 ارب 48 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں تھیں۔

remittance

dollar prices

US Dollars