روپیہ جان پکڑنے لگا، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کا دعویٰ کیا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہی دن میں امریکی ڈالر 7 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 305 روپے سے گھٹ کر 298 روپے کا ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں مزید کمی ہوگی، جلد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے کی سطح سے بھی نیچے آجائے گا، ڈالر ہولڈنگ کرنے والے ڈالر کو فروخت کردیں، ورنہ بڑا نقصان ہوگا۔
ملک بوستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے ایکسچینج کمپنیوں کو 50 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اور کل مزید بینکوں سے 50 لاکھ ڈالر مل جائیں گے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 35 پیسے اضافے سے لین دین 287 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 244 پوائنٹس کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 538 پوائنٹس پر بند ہوا۔
Comments are closed on this story.