Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیل کے بعد روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی طورخم بارڈر پہنچا دی گئی

1 لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کی یہ پہلی کھیپ ہے
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 11:23pm

روس سے 1 لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کی پہلی کھیپ طور خم سرحد پر پہنچا دی گئی ہے۔

روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ طورخم سرحد پہنچا دی گئی ہے، 10 ٹینکرز پر مشتمل پہلا قافلہ ترکمانستان سے براستہ افغانستان طورخم سرحد پہنچا۔

ایل پی جی روس سے بذریعہ ٹرین ترکمانستان پہنچائی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کی یہ پہلی کھیپ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر کا قافلہ طورخم پر کلیئرنس کے سلسلے میں روکا گیا ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق روس سے ایل پی جی کے مزید 11 ٹینکرز طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں، اور ان کی تعداد 21 ہوگئی ہے، طورخم سرحد کے راستے داخل ہونے والے ایل پی جی ٹینکرز کی کلیرنس کاکام جاری ہے۔

کسٹم ذرائع نے بتایا کہ ایل پی جی کی مزید ٹینکرز کی آمد متوقع ہے، اور ایل پی جی ٹرین کے ذریعے ازبکستان پہنچا دی گئی ہے۔

russia

LPG

Russian oil

LPG Gas