Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر سے بغاوت کے بعد خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹیرینز وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے

اختیار ولی نے ن لیگ میں شمولیت کےخواہش مندوں کی فہرست وزیراعظم کو پیش کی۔
شائع 13 جون 2023 03:22pm
تصویر: ٹوئٹر/اختیار ولی
تصویر: ٹوئٹر/اختیار ولی

گزشتہ روز کھلے عام جمیعت علمائے اسلام (ف) کے گورنر حاجی غلام علی سے بغاوت کے بعد خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹیرینز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔

امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، پیر صابر شاہ اور اختیار ولی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات اختیار ولی نے کہا کہ آنے والے الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) کے پی کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کےخواہش مندوں کی فہرست وزیراعظم کو پیش کی۔

اختیار ولی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن تمام حلقوں پر مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔ اتحادی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کو مسلم لیگ ن کا قلعہ قرار دیا اور گزشتہ دس سالوں میں خیبرپختونخوا کو ہزاروں ارب کا مقروض کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وفد نے وزیراعظم سے بی آر ٹی ، بلین ٹری مالم جبہ جیسے دیگر کرپشن اسکینڈلز پر احتساب کے عمل کو تیز کرنے کی درخواست کی۔ اختیار ولی نے کہا کہ قوم کی دولت لوٹنے والوں کو نہ پارٹی میں لیں گے نہ ان سے رعایت برتی جائے گی۔

PMLN

PM Shehbaz Sharif

Ikhtiar Wali Khan

Ameer Maqam