Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل

پی ٹی آئی ممبرز قومی اسمبلی و دیگر فریقین کو 21 جون کیلئے نوٹس جاری
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 05:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے سیکرٹری طاہر حسین کی اپیل پر سماعت کی جس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان اسمبلی کی رکنیت بحالی کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

اپیل میں نشاندہی کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل سنگل بینچ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرنے کے خلاف درخواست منظور کرکے ان کی رکنیت بحال کر دی۔

دو رکنی بینچ نے اپیل پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا اور ریمارکس دیے کہ اپیل میں اہم نکات میں اٹھائے گئے ہیں ان کی وضاحت ضروری ہے۔

دو رکنی بینچ نے درخواست گزار وکیل کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواستوں کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری قومی کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف دائر نہیں ہوسکتی اور سنگل بینچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے نکتہ کا فیصلہ کیے بغیر مستعفی ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

اپیل کنندہ کے وکیل نے یہ اعتراض اٹھایا کہ سنگل بینچ نے سپیکر قومی اسمبلی کے وکیل کو مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔

احسن بھون ایڈووکیٹ نے یہ بتایا کہ مستعفی ہونے والے ارکان نے اپنے استعفی منظور کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔

PTI Resignations

PTI Leaders Left Party

Politics 13 June 2023