Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی، نیپرا
شائع 13 جون 2023 12:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

نینشل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1.61 روپے اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت اپریل کے مہینے کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جون کے مہینے کے بلز پر ہوگا جب کہ اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین اس سے اثر انداز نہیں ہوں گے۔

nepra

electricity price