Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی افضل ساہی گرفتار، اسلام آباد پولیس کی تردید

عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی تھی، وکیل صفائی
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 03:28pm
علی افضل ساہی۔ فوٹو — اسکرین گریب
علی افضل ساہی۔ فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر وزیر علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس سے گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں علی افضل ساہی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔

علی افضل کے وکیل کے مطابق علی افضل ساہی جج جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی تھی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت سے واپسی پر علی افضل ساہی کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے علی افضل ساہی کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سابق سوبائی وزیر کو گرفتار نہیں کیا۔

گزشتہ دنوں لاہور کی خصوصی عدالت نے ترقیاتی فنڈز میں مبینہ کرپشن کے کیس میں علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت کی توثیق کی تھی۔

واضح رہے کہ علی افضل ساہی کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کا داماد بھی کہا جاتا ہے۔

pti

اسلام آباد

ali afzal sahi