Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی

آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا بھی حکم
شائع 13 جون 2023 11:43am
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید۔ فوٹو — فائل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت کی، اس دوران میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 27 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ میاں محمود الرشید و دیگر پر تھانہ شادمان کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے کا الزام ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا ہے جب کہ محمود الرشید جناح ہاؤس حملہ کیس میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

pti

ATC

lahore

Mian Mehmood ur Rasheed