Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جیل بھیج دیا گیا

شریک ملزمہ عائشہ ناز کو بھی شامل تفتیش کرنا ہے، تفتیشی افسر
شائع 13 جون 2023 11:18am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں صندل خٹک کو جیل بھیج دیا گیا۔

سنئیر سول جج شبیر بھٹی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

اس دوران ایف آئی اے نے صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ملزمہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو بھی شامل تفتیش کرنا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ ویڈیو لیک کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کرلیا تھا۔

FIA

اسلام آباد

Hareem Shah

Sandal Khattak