Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، روپیہ مزید سستا ہوگیا

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا تھا
شائع 13 جون 2023 10:58am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں 28 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 287.90 روپے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد ڈالر 304 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی آغاز ہوا ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 771 پوائنٹس پر آگیا۔

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR