Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن: چیمپئنز لیگ کی فاتح مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

مانچسٹر سٹی نے فائنل میں اطالوی کلب انٹر میلان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا تھا
شائع 13 جون 2023 10:53am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

چیمپئنز لیگ کی فاتح مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کا لندن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

لندن کی سڑکوں پر کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، کھلاڑیوں نے فلوٹ پر شہر کا چکر لگایا اور شہریوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

مانچسٹر سٹی نے فائنل میں اطالوی کلب انٹر میلان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا تھا۔ کھلاڑیوں کے ساتھ مداحوں نے بھی فتح کو انجوائے کیا۔

کھلاڑیوں نے انعامی ٹرافی ہاتھوں میں تھام کر مداحوں کو پُرجوش کیا۔ شائقین کے ساتھ پلیئر بھی خوشی سے جھومتے دکھائی دیے۔

FootBall

Champions league Football

Manchester city Team