Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں گریڈ 19 کے افسران کی تقرری اور تبادلوں کا اختیار کسے مل گیا

صحت، اسکول، کالجز کے 19 گریڈ کے افسران کے تبادلوں کا اختیار متعلقہ محکمہ کو دے دیا گیا
شائع 13 جون 2023 10:23am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ میں 19 گریڈ کے افسران کی تقرری اور تبادلوں کے اختیارات چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ محکموں کے وزراء کو دے دیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی سمری منظوری کے بعد حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل صحت، اسکول، اور کالجز کے 19 گریڈ کے افسران کے تبادلے سے متعلق فیصلے وزراء کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری کو بھجوائے جاتے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ محکمہ کو اب مکمل اختیار ہے کے 19 گریڈ کے افسران کی تعیناتی اب وہ خود کر سکیں گے۔ ذرائع چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق چیف سیکریٹری کے اس فیصلے کے بعد اب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پر کام کا دباؤ کم ہو گا۔

Sindh government

Sindh bureaucracy

Pakistan Education & Health