Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر غیر معمولی کمی

دسمبر 2021 کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
شائع 13 جون 2023 08:51am
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

عالمی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں تین ڈالر تک فی بیرل کمی ہوئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.95 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔ جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 72.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 67.12 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2021 کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

Oil prices

crude oil

WTI per barrel

Brent oil per barrel