Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاررروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا، آئی ایس پی آر
شائع 12 جون 2023 09:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

علاقے کے لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

rawalpindi

ISPR

security forces

security forces operation

Terrorists killed