Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا تنویر نے راجہ ریاض کے اعداد و شمار کی درستگی کردی

کسی نے اپوزیشن لیڈر کو غلط نوٹس بنا کردے دیے ہوں گے، وفاقی وزیر تعلیم
شائع 12 جون 2023 09:24pm

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کے ایوان میں غلط پیش کیے گئے اعداد و شمار کی درستگی کردی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایوان میں غلط اعداد و شمار پیش کیے ہیں، جن کی درستی کرتا ہوں۔

رانا تنویر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے تعلیم کے لیے 70 ارب روپے رکھے جانے کی بات درست نہیں کی، ہم نے 70 ارب نہیں، 65 ارب تعلیم کے لیے بجٹ رکھا ہے، ہم نے جتنا بجٹ تعلیم کے لیے رکھا ہے، اتنا پچھلے 5 سال میں نہیں رکھا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کسی نے اپوزیشن لیڈر کو غلط نوٹس بنا کردے دیے ہوں گے۔

Education Minister

اسلام آباد

National Assembly

rana tanveer

Raja Riaz

Politics 12 June 2023

oppsition leader