Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویزالہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار

عدالت کو سابق وزیراعلیٰ کو کل دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنے حکم
شائع 12 جون 2023 06:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

لاہور کی سیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کل دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرنے حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن کی اپیل پر فیصلہ سنایا اور اپیل کو منظور کر لیا۔

اینٹی کرپشن نے اپنی اپیل میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے اُس فیصلے کو جیلنج کیا تھا جس کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے حکم دیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے۔

اینٹی کرپشن نے اس سے پہلے پرویز الہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کے روبرو پیش کیا تھا اور عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے پر اپنی ضمانت پر رہائی کے لیے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کی لیکن اس پر تفتیشی کے پیش نہ پرنے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور اب اس پر سماعت بھی 13 جون کو ہونی ہے۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Session court

Punjab Assembly fake recruitment Cases

Politics 12 June 2023