Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

بارش سے سے کچے مکانات سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
شائع 12 جون 2023 05:54pm
تصویر- اے ایف پی/فائل
تصویر- اے ایف پی/فائل

محکمہ موسمیات نے 13 جون (کل) سے مُلک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس سے کچے مکانات سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13سے 14جون کو اسلام آباد، اٹک چکوال سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، ہری پور، چارسدہ، پشاورمیں بھی بادل برسیں گے۔

مزید بتایا کہ 13 سے17 جون کے دوران، بدین، تھر پارکر، میرپورخاص میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 14 سے 16 جون کے دوران کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، بارکھان، قلات، خضدار، نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی تپش کا احساس 45 ڈگری تک پہنچ گیا، شہریوں کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 15سے 18جون کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان 600 کلومیٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب میں 580 کلومیٹرکے فاصلے پرموجود ہے، جو 14جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھے گا۔

Rain

Pakistan Meteorological Department

BIPARJOY