Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 1404 ارب روپے ہوگا

کابینہ سے چار مہینوں کیلئے 400 ارب روپے سے زائد بجٹ کی منظوری لیے جانے کا امکان
شائع 12 جون 2023 04:36pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

خیبرپختونخوا بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 1404 ارب روپے ہوگا جبکہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے اخراجات بھی بجٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے، چودہ یا پندرہ جون کو بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 1404 ارب روپے ہوگا، کابینہ سے 4 ماہ کےلئے 400 ارب روپے سے زائد بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ بجٹ میں 146 ارب روپے کا خسارہ بھی شامل ہے۔ تنخواہوں اور پینشن میں 15 فیصد اضافے کے اخراجات بھی بجٹ میں شامل ہیں۔

صوبائی بجٹ میں سیکریٹریٹ ملازمین کا الاؤنس 50 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ دستاویزات کے مطابق بندوبستی اضلاع میں ترقیاتی پروگرام کا حجم 156 ارب روپے ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے اضافہ کی مد میں حکومت کو 105 ارب روپے ادا کرنے ہوں گے۔

pakistan economy

KP caretaker cabinet

KPK Budget