Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمندری طوفان کے اثرات لاہور تک پہنچ گئے

گرمی اور حبس کے بعد آئندہ 24 گھنٹے میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ
شائع 12 جون 2023 04:12pm

لاہور میں گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

لاہور میں ان دنوں پارہ کچھ زیادہ ہی بلند ہے، شہری سمجھتے ہیں جو حبس اور گرمی پہلے جولائی اور اگست میں ہوتی تھی اب وہ جون میں پڑ رہی ہے۔ گھر سے باہر کام کرنے والے گرمی سے نڈھال ہیں۔

چیف میٹرو لوجسٹ محمد اسلم کہتے ہیں ویسے تو سمندری طوفان کے خطرات سکھر، ٹھٹھہ اور بدین میں نمایاں ہو سکتے ہیں لیکن لاہور میں موجودہ حبس سمندری طوفان کی وجہ سے ہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے اثرات ملک بھر میں بارشوں، آندھی اور سیلاب کی صورت میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ لاہور میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹے میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

Hot Weather

Heat stroke

Pakistan Meteorological Department