Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت ہوگئی

ملزم لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا اور خود جی ایچ کیو کے مونو گرام کو توڑ کر اندر داخل ہوا
شائع 12 جون 2023 03:17pm
فوٹوــ اسکرین گریب
فوٹوــ اسکرین گریب

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

نو مئی کو جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت ہوگئی۔ شرپسند راجہ دانش وحید راولپنڈی کا رہائشی ہے، ملزم دورانِ حملہ لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا اور خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کے مونو گرام کو توڑ کر اندر داخل ہوا۔

شرپسند دانش نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھراؤ بھی کیا اور پیٹرول بم پھینکنے میں بھی صفِ اول میں رہا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے راجہ دانش کی گرفتاری کے لیے مُتحرِک ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 اور 10 مئی کو ملک بھر میں پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔ شرپسندوں نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو، لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔

GHQ Attack

9 May

jinah house attack