Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، عائشہ غوث پاشا

دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو فنڈز کی یقین دہانی کروا دی ہے، وزیر مملکت
شائع 12 جون 2023 03:04pm
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا (تصویر بزریعہ ریڈیو پاکستان)
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا (تصویر بزریعہ ریڈیو پاکستان)

وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ملک میں فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے کوئی تجویز زیرِغور نہیں ہے۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اعداد وشمار شیئر کئے ہیں، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک کے ساتھ بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو کہا ہے وہ جلد نویں جائزے کو مکمل کریں، نویں جائزے کیلئے وقت کم ہے اور ہمارے لئے پریشانی بھی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کے مطابق دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو فنڈز کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

IMF

Funds

Foreign Currency Accounts