Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے بچہ اغوا، وارڈ سکیورٹی انچارج گرفتار

نومولود کو جناح اسپتال کے اسٹاف کی مدد سے اغوا کیا گیا، ایف آئی آر
شائع 12 جون 2023 03:43pm
فوٹو ــ خلیج ٹائمز
فوٹو ــ خلیج ٹائمز

کراچی کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچے کے اغوا کے کیس میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔

جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچہ اغوا کیے جانے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے وارڈ سکیورٹی انچارج رضوانہ کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روزصدر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ جس میں والدین نے وارڈ سکیورٹی انچارج رضوانہ اور اسٹاف نرس کو نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ سے نومولود بچہ کے اغواء کے خلاف والدین نے احتجاج کیا تھا۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل بچی کی پیدائش ہوئی تھی، رات 2 سے 3 بجے کے درمیان بچی اغوا ہوئی۔

ابتدائی بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم خاتون نے بچی کا این آئی سی ایچ میں بہانے سے چیک اپ کرایا تھا۔

Jinnah Hospital

Newborn Baby

child Health