شاہ محمود قریشی کی ایک اور مقدمہ میں ضمانت منظور
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ایک اور مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کےخلاف کیس میں پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کی۔
شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت 24 جون تک منظور کی اور انھیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مستقبل تابناک ہے، میں جہاں ہوں بحیثیت وائس چیئرمین بہت مطمئن ہوں۔
سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ شہزاد اکبر کہاں ہیں ان سے متعلق مجھے کچھ علم نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.