Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹلی: زائرين کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 17 زخمی

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔
شائع 12 جون 2023 12:51pm
کوٹلی میں کھائی میں گری زائرین کی بس کو رسیوں سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے (تصویر بزریعہ آئی این پی)
کوٹلی میں کھائی میں گری زائرین کی بس کو رسیوں سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے (تصویر بزریعہ آئی این پی)

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے شہر کوٹلی میں ناڑ کے قریب زائرين کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نيرياں شريف کے عُرس سے واپس جانے والے زائرین کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ ناڑ میں پیش آنے والے حادثہ میں 9 زائرین جاں بحق 17 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس ميں 35 سے زائد زائرين سوار تھے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد کمشنر میرپور ڈویژن اور دیگر حکام میرپور اسپتال پہنچ گئے اور اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Kotli

bus accident