Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کی بڑی پیشرفت، 16 ارب 60 کروڑ روپے کی پلی بارگین

4 ارب روپے کی ادائیکی آج سے شروع کی جا رہی ہے، ترجمان نیب
شائع 12 جون 2023 12:41pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

قومی احتساب بیور (نیب) لاہور چار کیسز میں 16 ارب 60 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرنے میں کامیاب ہوگیا، رقم مرحلہ وار وصول کی جائے گی۔

پلی بار گین کے حوالے سے ترجمان نیب لاہور نے مزید بتایا کہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز سے رقم وصول کی جارہی ہے، ریکور کی گئی رقم متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق 4 مختلف کیسز میں 16 ارب 60 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی گئی ہے، چار ارب روپے کی ادائیکی آج سے شروع کی جا رہی ہے۔ پندرہ روز میں پوری رقم ریکور کرلی جائے گی۔

NAB

Chairman NAB

corruption case