نئے ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر مہنگا، اسٹاک ایسکینج میں منفی رجحان
100 انڈیکس 21 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 883 پر آگیا
پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کی شروعات میں ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے کا ہوگیا۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 57 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کا لین دین 287.50 روپے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 305 روپے تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسینج میں بھی کاروباری کا منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 21 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 883 پر آگیا۔
SBP
interbank
dollar vs rupee
USD VS PKR
dollar prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.