Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالاکنڈ: مقامی کبوتر امریکا اور یورپ کے کبوتروں سے مقابلے کیلئے تیار

مقامی افراد نے کبوتر ریس کو فروغ دینے کے لئے کبوتر یونین تشکیل دے دی
اپ ڈیٹ 12 جون 2023 12:25pm
Malakand pigeons ready to compete with America and Europe - Aaj News

مالاکنڈ میں کبوتر ریس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ مقامی کبوتر امریکا اور یورپ کے کبوتروں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

خیبر پختونخوا کے دیگرعلاقوں کی طرح مالاکنڈ میں بھی کبوتروں کی ریس شروع ہونے کو ہے۔ کبوتر بازوں کو امید ہے کہ یہ ریس انہیں بین الاقوامی مقابلوں تک رسائی میں مدد دے گی۔

کبوتر بازی کے اس کھیل کو مزید بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ کبوتروں کو ریس میں شامل کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر یونین بنائی گئی ہے۔

مالاکنڈ میں دو پاکستانی جو امریکا سے آئے ہیں اپنے ساتھ مختلف ممالک کے نسلی کبوتر بھی ساتھ لائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کبوتر امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور سری لنکا کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

کبوتر بازوں کا کہنا ہے کہ اس کھیل پر توجہ دی جائے تو فوائد بھی بہت ہیں۔ یہ شوق گھر میں رہ کر کیا جاتا ہے۔ اگر نوجوان نسل اس طرف آئے گی تو وہ جوا کھیلنے اور دیگر بیکار کاموں سے بچیں گے۔

کبوتر بازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر کبوتر ریس کے مقابلے منعقد کئے جائیں تاکہ کبوتر بازوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

sports

Pet Animals

pigeon