Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل سم ایکٹیویشن پر عائد سیلز ٹیکس پر سپریم کورٹ کی سماعت نہ ہوسکی

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔
اپ ڈیٹ 12 جون 2023 01:06pm
ایف بی آر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹیکس کے خلاف فیصلے پر اپیل کر رکھی ہے۔ (تصویر: اے ایف پی)
ایف بی آر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹیکس کے خلاف فیصلے پر اپیل کر رکھی ہے۔ (تصویر: اے ایف پی)

موبائل سم ایکٹیویٹ کرنے پر عائد سیلز ٹیکس سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر سماعت نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کو آج سماعت کرنا تھی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کیے ہوئے تھے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹیکس کے خلاف فیصلے پر اپیل کر رکھی ہے۔

Supreme Court of Pakistan

mobile sim

Sim activation tax