Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد اُمید ضرور ہوئی، اسکی واپسی بہت آسان ہے: بہن فوزیہ

عافیہ کے ساتھ ملاقات میں بڑا ہاتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہے، فوزیہ صدیقی
شائع 12 جون 2023 09:21am
دائیں جانب فوزیہ صدیقی اور بائیں جانب ڈاکٹر عافیہ۔ فوٹو — فائل
دائیں جانب فوزیہ صدیقی اور بائیں جانب ڈاکٹر عافیہ۔ فوٹو — فائل

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عافیہ سے ملاقات کے بعد چھوٹی سی اُمید ضرور ہوئی، اس کی واپسی بہت آسان ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی امریکا سے غیر ملکی پرواز ای کے 212 کے ذریعے پاکستان پہنچ گئیں۔

اپنی بہن سے ملاقات کے حوالے سے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ سے ملک کر ایک چھوٹی سی اُمید ضرور ہوئی، ملاقات کا کام پہلے بھی ہوسکتا تھا لیکن اس حکومت نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ کا حال دیکھنے کے بعد کیفیت اضطراب میں ہے، میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ وہ اتنے برے حال میں ہے۔

فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ کے ساتھ ملاقات میں بڑا ہاتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مدد کی۔

عافیہ صدیقی کی بہن نے کہا کہ دوسری ملاقات جولائی میں ہے، میری خواہش ہے اس میں عافیہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں واپس لے آؤں، عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے اگر کوشش کریں۔

فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے عافیہ کو وہاں سے نکل کر 300 ڈالر بھجوائے،عافیہ نے اگلے دن بتایا کہ اسے بہت عرصے بعد چائے پی، میں نے پیسے پاکستان سے بھی لیکن وہ انہیں موصول نہیں ہوئے، البتہ وہ جس حال میں تھی ان کو پہچان نہیں پائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر فوزیہ نے امریکا میں اسیر اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات کی، ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد بھی تھے۔

پاکستان

Dr Aafia Siddiqui

Fowzia Siddiqui