Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی میں وہ لوگ آئے جنہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہے ہیں، حسن رضا

آج نیوز کے پروگرام "روبرو" میں گفتگو
شائع 11 جون 2023 10:11pm
چئیرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا
چئیرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا

چئیرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے حال میں ہی قیام میں آنے والی ”استحکام پاکستان پارٹی“ سے متعلق کہا کہ اس پارٹی میں وہ لوگ آئے جنہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں بات کرتے ہوئے حسن رضا پاشا نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں مجھے بھی استحکام پاکستان پارٹی پر تحفظات ہیں۔

حسن رضا پاشا نے ”استحکام پاکستان پارٹی“ میں وہ لوگ آئے جنہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہے ہیں کچھ بھی ہو زلمے کو کیا حق پہنچتا ہے ہماری جماعتوں پر تبصرہ کرے۔

امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد ”استحکام پاکستان پارٹی“ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہارکیا تھا، کیونکہ اس پارٹی میں وہ تمام افراد شامل ہیں جو پہلے تحریک انصاف کے ساتھ تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ ہمارے ملک اور اداروں پر بات کرے گالیاں دینا اور الزام تراشی ایک ہی جماعت کا ایجنڈا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اداروں پر کبھی اس طرح تنقید نہیں کی گی کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، فوجی تنصیبات پاکستان کی سلامتی کی علامتیں ہیں انہوں نے قومی سلامتی کے خلاف سازش کی ہے۔

rubaroo

Supreme Court Bar