Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کا کشمیریوں کو زیر تسلط رکھنا بڑا منفی پہلو ہے، وزیراعظم

9 مئی کو ایک شخص کی ہدایت پر شرپسندوں نے ملک کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، شہبازشریف
شائع 11 جون 2023 04:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کو زیر تسلط رکھنے کا طرز عمل بہت بڑا منفی پہلو ہے۔

شہبازشریف نے جبرگلوبل کو انٹرویو دیا۔ جس میں انھوں نے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے رجب طیب اردوان پر غیر متز لزل اعتماد کیا کیونکہ وہ عظیم رہنما ہیں، میں بھی ترک صدر کے ساتھ بہت قریب ہوکر ملکر کام کرنے کا منتظر ہوں، پاکستان اور ترکیہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، باہمی روابط میں اضافے پر اتفاق ہوا ہے، آنے والے 3 سال میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ملک یک جان دو قالب ہیں، ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ملکوں کی حکومت، عوام نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کار شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، انھیں پن بجلی کے منصوبوں کیلئے بھی دعوت دیتے ہیں، پاکستان، ایران، ترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک منصوبہ اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ نے کشمیر کاز کی ہمیشہ غیر مشروط حمایت کی، بھارت کا کشمیریوں کو زیر تسلط رکھنے کا طرز عمل بہت بڑا منفی پہلو ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں اور گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص کی ہدایت پر شر پسندوں نے ملک کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان میں گزشتہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، فصلیں تباہ ہوئیں، تعمیراتی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

Turkish President

Jammu and Kashmir

Pakistan Turkeya Relation